عن أبي هريرة أن رسول الله صلی الله عليه وسلم قال حق المسلم علی المسلم ست قيل ما هن يا رسول الله قال إذا لقيته فسلم عليه وإذا دعاک فأجبه وإذا استنصحک فانصح له وإذا عطس فحمد الله فسمته وإذا مرض فعده وإذا مات فاتبعه
It was narrated from Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: “The rights of one Muslim over another are six.” It was said: What are they, O Messenger of Allah? He said: “(1) If you meet him, greet him with salaam; (2) if he invites you, accept the invitation; (3) if he asks for advice, give him sincere advice; (4) if he sneezes and praises Allah, say Yarhamuk Allah (may Allah have mercy on you); (5) if he falls sick, visit him; and (6) if he dies, attend his funeral.”
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول وہ کیا ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تو اس سے ملے تو اسے سلام کر جب وہ تجھے دعوت دے تو قبول کر اور جب وہ تجھ سے خیر خواہی طلب کرے تو تو اس کی خیر خواہی کر جب وہ چھینکے اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ کہے تو تم دعا دو یعنی یَرحَمُکَ اللہ کہو جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرو اور جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازہ میں شرکت کرو۔
[Sahih Muslim, the Book of Salam (Greeting), Hadith: 5651]
No comments:
Post a Comment